چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے کے افسران نے گو ایئر، اسٹار ایئر، ایئر ایشیا، ٹروجیٹ اور انڈگو ایئرلائنس میں بکنگ کرنے والے تمام مسافروں سے درخواست کی ہے کہ 'وہ آگے کی اطلاعات کے لیے اپنے متعلقہ ایئرلائنس سے رابطہ کریں'۔
سی ایس ایم آئی اے نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مرکز اور مہاراشٹر حکومت کی جانب سے جاری تمام کووڈ - 19 اور دیگر ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کر رہا ہے۔