ملک اور ریاست مہاراشٹر میں کورونا وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر کے طور پر 24 مارچ 2020 سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے نتیجے میں ریاست میں ضروری خدمات کے علاوہ تمام خدمات دکانیں، نجی و سرکاری اداروں اور دیگر سہولیات کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔
اسی طرح تمام مذہبی عبادت گاہوں کو بھی بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن کے اگلے مرحلے میں 4 مئی 2020 سے ریاست مہاراشٹر میں شراب کی دکانوں کو کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔
اس فیصلے پر جس طریقہ سے عمل درآمد کیا جارہا ہے اس پر تبصرہ کرنے سے گریز کرتے ہوئے میں اس خط میں عاجزی سے درخواست کرتا ہوں کہ حکومت 'سماجی دوری' پر عمل کو برقرار رکھتے ہوئے تمام مذاہب کے لوگوں کو بھی اپنی اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کرنے کی اجازت دی جائے۔
اس طرح کا ایک مطالباتی میمورنڈم شہر عزیز کے رکن اسمبلی ڈاکٹر فاروق شاہ صاحب کی جانب سے محترم اُدھو جی ٹھاکرے وزیر اعلی مہاراشٹر کو دِیا گیا ہے