مالیگاوں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے مطالبہ کیا کہ مرکز اور ریاستی حکومتیں عوام کو تین ماہ کا راشن پیشگی میں دے۔
ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے سابق رکن اسبملی آصف شیخ نے محکمہ صحت و تغذیہ ، مہاراشٹر حکومت، مرکزی حکومت اور کارپوریشن کو ایک میمورنڈم بھیجا ہے۔ اس میمورنڈم میں شہر مالیگاؤں کی آبادی کے پیش نظر مطالبات کئے گئے ہیں۔
حکومت مہاراشٹرکے دس روزہ لاک ڈاون کے بعد آج وزیر اعظم نریندر مودی نے مزید 21 دن کے بند کا اعلان کیا ہے۔
شہر کی آبادی دس لاکھ سے زیادہ ہے اور زیادہ تر لوگ غریب طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور بستیوں میں رہتے ہیں۔ لاک ڈاون جیسے سنگین حالات میں حکومت غریب عوام کو تین ماہ کا راشن ایڈوانس میں دے۔ آصف سیشیخ نے مقامی بنکر برداری، ایسوسی ایشن اور کمیٹیوں سے گزارش کی ہے کہ وہ مزرودوں کا خیال رکھیں اور ان سے معاشی و سماجی طور پر تعاون کریں۔
آصف شیخ نے بتایا کہ مالیگاؤں کارپوریشن اور اطراف تعلقہ دیہاتوں میں حکومت جلد از جلد آئی سی یو، تھرمو ڈٹیکٹر، ونٹیلیٹر اور دیگر ایمرجنسی طبی سہولتیں مہیا کروائے۔
آصف شیخ نے شہر کی عوام سے گزارش کی ہے کہ گھروں میں محظوظ رہیں اور قانون کی پاسداری کریں۔ اس لئے کہ آئندہ دنوں میں ہمیں سخت حالات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے کیلئے ضروری احتیاطی تدابیر اپنائیں۔ ہجوم والے علاقوں میں نہ جائیں اور بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں۔ اپنی فیملی اور بچوں کا خیال رکھیں۔