دوسال لاک ڈاؤن میں بے روزگاری کا سامنا کرنے کے بعد بیوپاریوں اور گاہک دونوں کیلئے یہ برس امیدوں سے بھر پور ہیں، مہاراشٹر میں کورونا وبا سے مکمل نجات کا اعلان کیا گیا اور ریاست کے عوام کو رمضان المبارک اور دیگر تہوار دھوم دھام سے منانے کی اجازت بھی دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی کھجور کی قیمتوں میں گراوٹ نے روزہ داروں کی خوشیوں کو دو بالا کردیا ہے۔
ماہ رمضان میں کھجور کے بغیر افطاری کا تصور نہیں کیا جاتاہے ، لاک ڈاؤن کے بعد یہ پہلا موقع ہیکہ اورنگ آباد کی فروٹ مارکیٹ میں کھجور کے ہمہ اقسام موجود ہے، ایران، عراق، مدینہ اور خلیجی ملکوں سے کھجور کو درآمد کیا گیا ہے۔
اورنگ آباد شہر میں ایک سو روپئے سے لیکر دیڑھ ہزار روپئے فی کلو تک کھجور دستیاب ہیں۔جن میں عجوا، عنبر،قلمی ، براری، کیمیا، مبروم، اور صفوی قابل ذکر ہیں۔