ETV Bharat / city

کسٹم افسران کی گرفت میں خاتون، تقریباً نصف کلو سونا ضبط

author img

By

Published : Dec 29, 2020, 10:50 AM IST

ممبئی میں دبئی سے آرہی ایک خاتون کی تحویل سے تقریباً نصف کلو سونا ضبط کیا ہے، ملزم خاتون کاربن پیپر میں سونا چھپاکر لے جانے کی کوشش کررہی تھی۔

image
image

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں واقع بین الاقوامی ایئرپورٹ پر دبئی سے آرہی ایک خاتون سے تقریباً چار سو اکیاسی گرام (چوبیس قیراط) سونا ضبط کیا ہے۔

کسٹم افسران نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر نصب اسکینر سے بچنے کی کوشش میں ملزمہ گرفتار کی گئی، خاتون کی تلاشی دوران تقریباً نصف کلو سونا برآمد کیا گیا جسے کاربن پیپر میں لپیٹ کر اور اسے چاکلیٹ کے ڈبوں میں چھپا کر اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

ملزم خاتون کو سونا اسمگلنگ کرنے کی پاداش میں متعدد دفعات کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حیدرآباد ایئرپورٹ پر کسٹم افسران نے سونا اسمگل کرنے کے معاملے میں ایک دیگر خاتون کو گرفتار کیا تھا۔ اس خاتون کے قبضے سے کسٹم افسران نے چورانوے لاکھ مالیت کا تقریباً دو کلو سونا ضبط کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.