ریاستی حکومت نے ان عقیدت مندوں کو مرکز اور مختلف ریاستی انتظامیہ سے اجازت حاصل کرنے کے بعد ان کی ریاست روانہ کیا۔
لیکن ناندیڑ سے پنجاب پہنچنے والے تقریباً 400 عقیدت مندوں کی کووڈ 19 ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔ نیز ان کو چھوڑ کر آنے والے ڈرائیورز کی بھی جانچ کی گئی، ان میں سے اب تک پانچ ڈرائیورز کی کووڈ 19 کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد سے مہاراشٹر اور پنجاب کی حکومت کے مابین الزام تراشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
پنجاب کے وزیر صحت بلویر سنگھ نے کہا کہ 'ناندیڑ سے آنے والے عقیدت مندوں کی محض جانچ کی گئی لیکن مہاراشٹر حکومت نے ان کی کووڈ 19 کی جانچ نہیں کی جس کی وجہ سے پنجاب حکومت ناراض ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'اگر وہ ہم سے کہتے تو ہم کووڈ 19 کی جانچ کے لیے اپنی ٹیم بھیجتے۔ حالانکہ ہمارے یہاں کسی بھی ریاست کا شہری ہو ہم اس کی جانچ کرتے ہیں۔'
ریاستی وزیر اور ناندیڑ ضلع کے نگراں وزیر اشوک چوہان نے ناندیڑ میں کورونا وائرس کا مہلک مرض عقیدت مندوں کو لاحق ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا۔'
انہوں نے کہا کہ 'گردوارہ میں پھنسے ہوئے افراد کو پنجاب سے لینے کے لیے آنے والے ڈرائیورز سفر کے دوران کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہوں گے اور ناندیڑ سے پنجاب کے سفر کے دوران کئی افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہوں گے۔'