ETV Bharat / city

ممبئی: تھانہ علاقے میں کورونا متاثرین واموات میں غیر یقینی اضافہ - جاری اعداد وشمار

ضلع تھانہ میں مئی کے شروعات سے اب تک عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس مہلک وبا سے مرنے والوں کی تعداد بھی باعث تشویش ہے۔

ممبئی: تھانہ علاقے میں کورونا متاثرین واموات میں غیر یقینی اضافہ

author img

By

Published : Jul 1, 2020, 10:53 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانہ کی انتظامیہ کی جانب سے منگل کی رات جاری اعداد وشمار کے مطابق گذشتہ 15 دنوں میں کورونا کیسز اور اس کی زد میں آ کر مرنے والوں کی تعداد میں دوگنا اضافہ ہوا ہے جبکہ گذشتہ ماہ یہ تعداد چوگنی ہو گئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ضلع میں یکم مئی کو کورونا کیسز اور اموات کا تناسب 17.008:521 تھا جو یکم جون کو بڑھ کر علی الترتیب 8.665:273 ہو گیا اور 30 جون کو دونوں کا تناسب 33.324: 1.064 تک پہنچ گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سب اربن کلیان مئی کی شروعات سے ہی سب سے زیادہ کورونا متاثرہ علاقہ ہے جہاں کورونا کے کیسز میں غیر یقینی اضافہ ہوا اور ہلاکتوں کی تعداد بھی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یکم مئی تک کلیان میں کورونا کے 169 کیسز تھے جبکہ جون کے آخر تک یہ تعداد بڑھ کر 6575 تک پہنچ گئی۔ اس دوران تھانے شہر میں اسی مدت میں کورونا متاثرین کی تعداد 344 تھی جو 30 جون تک بڑھ کر 8772 تک پہنچ گئی۔

علاوہ ازیں بھیونڈی، میرا بھیندر اور نوی ممبئی میں مئی۔ جون میں کورونا کیسز کا تناسب علی الترتیب 13:1,914, 161:3,326، اور 250: 6,605 تھا۔
گذشتہ 15 دنوں میں متاثرین اور مرنے والوں کی تعداد میں کئی اضافہ ہوا ہے۔

شہری انتظامیہ نے نئے اعداد و شمار کے سامنے آنے سے کیسز کی سنگینی کے پیش نظر تھانے، میرا بھیندر اور اب کلیان دومبیولی میں 10 دن کا لاک ڈاؤن نافذ کر دیا ہے۔ اسی طرح بھیونڈی اور نوی ممبئی اور کچھ ممنوعہ علاقوں میں لاک ڈاؤن لگا یا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.