مہاراشٹر کے وزیرصحت راجیش ٹوپے نے پیر کو کہا کہ حکومت مہاراشٹر نے نجی لیبارٹریز میں کورونا کی جانچ کے لیے اب فیس صرف 980 روپے متعین کی ہے جبکہ سرکاری اسپتالوں میں جانچ مفت میں جاری رہے گی۔
مہاراشٹر میں کورونا کی بیماری جب شروع ہوئی تھی تب کورونا کی جانچ 4500 روپے تھی اس درمیان ریاستی حکومت نے جانچ کی شرح میں چارمرتبہ کٹوتی کی اور اب محض 980 روپے میں جانچ کرانا ممکن ہوگا۔
ٹوپے نے میڈیا میں جاری ایک بیان میں کہا کہ،’’لیبز کے ذریعہ 980 روپے خرچ برداشت کے لائق ہوگا، کووڈ-19 مراکز، اسپتالوں اور کورنٹائن مراکز پر لیبارٹریوں کے ذریعہ کی گئی جانچ، جہاں بڑی تعداد میں نمونے جمع کیے جاتے ہیں وہاں 1400 روپے دینے ہوں گے اور اگر اپنے گھر بلاکر جانچ نمونوں کو جانچ کے لیے دیا جاتا ہے تب 1800 روپےدینے ہوں گے۔