ETV Bharat / city

ممبئی میں کورونا وائرس کے 323 نئے کیسز - ممبئی کی گھنی آبادی والا دھاراوی کورونا وائرس کا بڑا ہاٹ اسپاٹ بنتا جارہا ہے

ملک کی معاشی دارالحکومت ممبئی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 5000 سے زیادہ ہو گئی ہے۔

ممبئی میں کورونا کا قہر
ممبئی میں کورونا کا قہر
author img

By

Published : Apr 26, 2020, 11:26 PM IST

معاشی دارالحکومت ممبئی میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 323 نئے معاملوں کی تصدیق ہونے کے ساتھ اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر اتوار کو 5194 ہوگئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 204 ہوگئی۔

ممبئی کے محکمہ صحت کی طرف سے اتوار کو جاری اعدادوشمار میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ اس دوران 135 مریض ٹھیک بھی ہوئے ہیں جسے کل ملا کر مجموعی طور سے اس مرض سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 897 ہوگئی ہے۔ ممبئی میں آج مرنے والوں میں آٹھ مرد اور تین خواتین تھیں۔

ممبئی کی گھنی آبادی والا دھاراوی کورونا وائرس کا بڑا ہاٹ اسپاٹ بنتا جارہا ہے اور چونتیس نئے معاملوں کے ساتھ آج مجموعی طور سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 275 ہوگئی۔

ممبئی نگر نگم کی جانب سے جاری اطلاع کے مطابق دھاراوی میں آج وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.