مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں کانگریس پارٹی نے سی اے اے اور این آر سی کے خلاف کانگریس پارٹی نے زبردست احتجاج کرتے ہوئے، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ ہونے والی بربریت پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے یکجہتی کا اظہار کیا۔
ہاتھوں میں قانون مخالف پلے کارڈز لےکر موجودہ برسرِ اقتدار حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کیا اس احتجاج کی قیادت پارٹی کے مقامی صدر شعیب اشفاق خان کررہے تھے۔
پارٹی دفتر کے سامنے اس سیاہ قانون کے خلاف دستخطی مہم بھی جاری تھی شہری پارٹی کارکنان اسکی مخالفت میں دستخط کررہے تھے. آج ہونے والے اس احتجاج میں خواتین بھی شامل تھیں۔
اس احتجاج میں شامل مظاہرین کے ہاتھوں پر سیاہ پٹی اور پیشانی پر ریجیکٹ این آر سی اینڈ سی اے اے تحریر تھا۔
مزید پڑھیں: نابالغ جرائم پیشہ بچوں کے نگرانی گھروں میں جنسی ہراسانی کے واقعات
مظاہرین حکومت کے خلاف نعرے لگارہے تھے'مودی تونے یہ کیا، دیش کو برباد کیا 'دیش کیسے چلےگا بابا صاحب کے سمویدھان سے' گھنٹوں احتجاج کے بعد مقامی صدر اور مقامی رہنماؤں نے پرانت آفیسر کو اس قانون کے خلاف ایک مکتوب دیا