ETV Bharat / city

ناگپور میں ارنب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج - ناگپور میں ارنب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج

مہاراشٹر کے وزیر توانائی اور کانگریس کے سینیئر رہنما ڈاکٹر نتن راوت کی شکایت پر ناگپور پولیس نے ری پبلک ٹی وی کے ایڈیٹر اِن چیف ارنب گوسوامی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

arnab goswami
arnab goswami
author img

By

Published : Apr 23, 2020, 4:12 PM IST

صدر پولیس اسٹیشن میں بدھ کے روز تعزیرات ہند کی دفعات 153، 153 اے، 153 بی، 295 اے، 298، 500، 504، 504(2)، 506، 120 بی اور 117 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

راوت نے بتایا کہ 'گوسوامی نے غیر مہذب زبان کا استعمال کر کے لوگوں کو اکسانے کی کوشش کی تھی۔ کسی کے بھی خلاف اشتعال انگیز زبان کا استعمال کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی توہین کرنے کی بھی کوشش کی۔ وہ اپنا ذہنی توازن کھو بیٹے ہیں۔'

مہاراشٹر  کے وزیر توانائی اور کانگریس کے سینیئر رہنما ڈاکٹر نتن راوت

انہوں نے کہا کہ 'دی ایڈیٹر گلڈ آف انڈیا، ان کے خلاف کارروائی کرے اور انہیں ان کی عہدے سے برطرف کیا جانا چاہیے۔ ہم نے ان کے خلاف شکایت درج کی ہے اور انہیں آ کر اس کا جواب دینا ہوگا۔ اگر وہ نہیں آتے ہیں تو کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔'

واضح رہے کہ گوسوامی نے پالگھر ہجومی تشدد واقعے پر اپنے ٹی وی چینل شو پر مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیان دیا تھا۔

حالانکہ گوسوامی نے اس حملے میں کانگریس کا کسی بھی طرح کا رول ہونے سے انکار کیا ہے۔

جمعرات کی صبح کو مبینہ طور پر ارنب گوسوامی اور ان کی بیوی سمیا براتا رے پر ممبئی میں حملہ کرنے کے الزام میں دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.