ETV Bharat / city

مالیگاؤں میں شریعت کے مطابق 90 جوڑوں کا اجتماعی نکاح - malegaon, maharashtra

مالیگاؤں شہر میں ہر برس مسجد انیس الاسلام (بلیک برن، برطانیہ) کے تعاون سے غریب و مفلس اور ضرورت مند طبقات سے تعلق رکھنے والے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے اجتماعی نکاح کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ رواں برس نیشنل کمپاؤنڈ میں منعقدہ اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر کل 90 جوڑوں کا نکاح ایک ہی شامیانہ میں پڑھایا گیا- نکاح کی اس بابرکت تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کی-

Collective marriage of 90 couples in Malegaon city
مالیگاؤں: اسلامی طرز پر 90 جوڑوں کا اجتماعی نکاح
author img

By

Published : Feb 17, 2021, 10:17 AM IST

ممتاز عالم دین و معروف سماجی کارکن قاری احمد فلاحی نے بھی اسلامی طرز کے نکاح کی اس پرشکوہ تقریب میں شرکت کی اور سادگی و شریعت کی روشنی میں نکاح کے فوائد بھی بتائے-

اس پروگرام کے تحت شہر میں اب تک 600 سے زائد جوڑوں کی شادی کرائی جا چکی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہاں نکاح کے تعلق سے ہونے والے تمام کام کاج فی سبیل اللہ انجام دیے جاتے ہیں۔

اس کے علاوہ منتظمین کی جانب سے ہر ضرورتمند بچی کو اس کی ضرورت اور استعمال کی تمام اشیاء بطور تحفتاً دی جاتی ہے تاکہ وہ اپنی زندگی خوشحال طریقے سے گزار سکے۔

ویڈیو

اس تعلق سے اجتماعی شادی پروگرام کے ایک ذمہ دار مولوی عبدالرحمن عبدالباری نے بتایا کہ اجتماعی طور پر نکاح پڑھانے کا مقصد سماج میں شادی سے متعلق تمام الٹے سیدھے رسوم و رواج پر قدغن لگانا ہے اور خاص طور سے موجودہ نسل کو خرافات و بدعات نیز گناہ سے بچانا ہے۔

Collective marriage of 90 couples in Malegaon city
مالیگاؤں: اسلامی طرز پر 90 جوڑوں کا اجتماعی نکاح

انھوں نے مزید کہا کہ اجتماعی شادی کا مقصد سماج کی غریب و ضرورت مند لڑکیوں کی زندگیوں کو آسان بنانا اور نکاح میں آسانی پیدا کرکے انھیں اشیائے ضروریہ مہیا کرانا ہے۔

خیال رہے کہ سماج میں شادیوں کی تقریب میں ایسے بے جا رسوم و رواج پروان چڑھ گئے ہیں جن کا اسلام سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے۔ فضول خرچیوں کے باعث غریبوں کے لیے اپنی بچیوں کا نکاح کرنا مشکل ترین معاملہ ہوتا جا رہا ہے۔ جہیز کے نام پر آئے دن بچیوں کے پریشان کرنے کی خبریں اخبارات کی زینت بنتی رہتی ہیں ایسے میں ان تمام پریشانیوں کا واحد حل یہی ہے اسلامی طریقہ نکاح کو عام کیا جائے اور لغویات و بے جا اخراجات سے شادیوں کو آزاد کرایا جائے اور مالیگاؤں میں اسی مقصد کے تحت ہر سال اجتماعی نکاح کا اہتمام کیا جاتا ہے جو نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ لائق تقلید بھی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.