ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے ایل ٹی مارگ پولیس اسٹیشن کی حدود میں کاٹن ایکسچینج شاہراہ پر ٹریفک کانسٹبل ایکناتھ سری رنگ اپنی خدمات انجام دے رہے تھے تبھی بغیر ہیلمٹ لگائے جا رہی ایک سواری کو کانسٹبل نے روک لیا جس کے بعد موٹر سائیکل پر سوار خاتون کانسٹبل سے ناراض ہو کر ان سے تکرار کرنے لگیں۔ تکرار نے رفتہ رفتہ دونوں کے مابین لڑائی کی شکل اختیار کرلی۔ خاتون نے کانسٹبل کا گریبان پکڑ کر کانسٹبل پر یہ الزام لگایاکہ اس نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی او انہیں گالیاں بھی دیں۔ اس معاملے کے سبب خاتون پولیس اہلکار نے خاتون اور اس کے ساتھ نوجوان کو پکڑ کر پولیس اسٹیشن لے گئیں۔
مزید پڑھیں:
'مہاراشٹر حکومت مستحکم ہے'
اطلاعات کے مطابق ایل ٹی مارگ پولیس نے ملزمہ سداویکا رما کانت تیواری اور اس کے ساتھی محسن خان کو گرفتار کر کے حوالات پہنچا دیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے ملزم محسن کو ہیلمٹ نہ ہونے کے سبب روکا تھا جس کے بعد ہی یہ معاملہ شروع ہوا اور اس نے سنگین صورت اختیار کر لی۔ملزمین کے خلاف پولیس نے مزید دفعات کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔