ETV Bharat / city

ممبئی: 16 کروڑ کا انجیکشن لگا کر بچے کو بچایا گیا - علاج کے لئے 16 کروڑ روپے

دھیر کے والد راجدیپ سنگھ راٹھور نے سوشل سائٹس پر اس کی اپیل کی اور عوام سے مالی تعاون کی درخواست کی۔

child has been saved by giving injection worth 16 crore
ممبئی: 16 کروڑ کا انجیکشن لگا کر بچے کو بچایا گیا
author img

By

Published : May 7, 2021, 10:44 PM IST

Updated : May 8, 2021, 6:49 AM IST

ساڑھے پانچ برس کے دھیر راج کو ممبئی کے ہندوجا اسپتال میں اسپاینل مسکلر اسٹروفی نام کی بیماری کے اعلاج کے لئے ایڈمٹ کیا گیا تھا۔ اعلاج کرنے والے ڈاکٹر نے کہا کہ انجیکشن لگنے کے بعد دھیر راج کی طبیعت اب ٹھیک ہے اور جلد ہی اسے ڈسچارج کر دیا جائیگا۔

ایک پرانی بیماری سے جوجھ رہے گجرات کے پانچ مہینے کے بچے کو سوئیزرلیند سے 16 کروڑ روپے کا زولگنسما نام کا انجیکشن دیا گیا ہے۔ اب یہ بچہ پوری طرح سے صحت یاب ہو چکا ہے۔ جلد ہی اسے ڈسچارج کیا جائے گا۔

دھیر کا تعلق گجرات کے شہر احمدآباد سے ہے۔ پیدا ہونے کے بعد دھیر کے والدین کو یہ محسوس ہوا کہ دھیر کا ہاتھ پیر کام نہیں کر رہا جس کے بعد انہوں نے جانچ کرائی۔ جانچ رپورٹ میں دھیر کی بیماری کا خلا صہ ہوا۔ اس بیمار کے علاج کے لئے 16 کروڑ روپے کے انجیکشن کی ضرورت تھی۔ دھیر کے والد راجدیپ سنگھ راٹھور نے سوشل سائٹس پر اس کی اپیل کی اور عوام سے مالی تعاون کی درخواست کی۔

بچے کو بچایا گیا

یہ بھی پڑھیں: 'حکومت ریمڈیسیویر کی بلیک مارکیٹنگ پر روک لگانے کے لئے سخت اقدامات کرے گی'

اُنکی اس اپیل پر سوشل سائٹس کے ذریعے لوگوں نے مالی تعاون کرنا شروع کیا اور اس تعاون کے بعد 16 کروڑ روپے کی رقم اکٹھا ہو گئی۔ ڈاکٹر نے زولگنسما انجیکشن منگایا جسکی قیمت 16 کروڑ روپے تھی اور اسے دھیر کو لگایا۔ بھارتی حکومت نے اس انجیکشن پر لگنے والے ساڑھے چھ کروڑ کی کسٹم ڈیوٹی معاف کر دی۔

جین تھراپی کا یہ انجیکشن سوٹزرلیند کی فارما کمپنی نواٹیس سے ملا۔ دھیر کے انجیکشن کے لئے جمع کی گئی رقم کے لئے دھیر کے والد نے کراؤڈ فنڈنگ کا سہارا لیا۔ محض دو مہینے کے دوران دو لاکھ چونسٹھ ہزار چھ سو ساٹھ لوگوں کی مدد کے بعد سولہ کروڑ چوبیس لاکھ پینتیس ہزار چھ سو پچپن روپے کی رقم جمع ہوئی۔ اس مدد کے بعد دھیر کی نہ صرف جان بچائی گئی بلکہ اسپتال انتظامیہ نے کہا کہ یہ پوری طرح ٹھیک ہے۔ جلد ہی دھیر کو ڈسچارج کر دیا جائیگا۔

Last Updated : May 8, 2021, 6:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.