نواب ملک نے کہا کہ، 'ایک گاندھی وادی کا نام بدلا جا رہا ہے اس سے زیادہ غلط بات اور کیا ہو سکتی ہے؟
اس بات کو لیکر پورے ملک میں ایک اندولن چلایا جائے گا۔ حکومت کو اسے پہلے اسی نام سے منسوب کرنا چاہئے، جو تھا۔'
نواب ملک نے کہا کہ، 'خان عبد الغفار خان مجاہد آزادی اور عدم تشدد اور گاندھی جی کے اصولوں کے علمبردار تھے۔'
نواب ملک نے یہ بات اس وقت کہی جب ممبئی کے وائی بی چوہان سنٹر میں مجاہد آزادی خان عبد الغفار خان کی شخصیت پر لوگ اپنے تاثرات پیش کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں:
اورنگ آباد میں مراٹھا ریزرویشن کے معاملے پر احتجاج
حال ہی میں ہریانہ حکومت نے سرکاری اسپتال بادشاہ خان کا نام بدل کر شری اٹل بہاری ہسپتال رکھ دیا ہے، جس کو لیکر پورے ملک میں حکومت کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔