ETV Bharat / city

اجمیر شریف درگاہ میں شیوسینا کی چادر پیش کی گئی - اجمیر شریف درگاہ میں شیوسینا کی چادر پیش

ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور شیوسینا کی جانب سے اجمیر شریف درگاہ میں عقیدت کی چادر پیش کی گئی اور عوام کو عرس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹھاکرے خاندان کا پیغام بھی پیش کیا گیا۔

chadar of shiv sena presents at ajmer sharif dargah
اجمیر شریف درگاہ میں شیوسینا کی چادر پیش کی گئی
author img

By

Published : Feb 8, 2021, 3:38 PM IST

عالمی شہرت یافتہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے عرس مبارک پر ریاست مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور شیوسینا کی جانب سے اجمیر شریف درگاہ میں عقیدت کی چادر پیش کی گئی۔

اجمیر شریف درگاہ میں شیوسینا کی چادر پیش کی گئی

خواجہ غریب نواز کے 809ویں عرس مبارک کی پرچم کشائی سے قبل شیوسینا کی چادر عقیدت مندوں کے لیے توجہ کا مرکز بنی رہی۔

اس چادر کو ممبئی کے شیوسینا دفتر سے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے اپنے نمائندے راہل کنال کے توسط سے بھیجا ہے، جنہوں نے درگاہ کے خادم سید عادل چشتی کے ہمراہ درگاہ میں پیش کی اور شیوسینا پارٹی کی طرف سے ملک کے عوام کو عرس کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ٹھاکرے خاندان کا پیغام بھی سنایا گیا۔

غور طلب ہے کہ ٹھاکرے خاندان اجمیر شریف درگاہ سے کافی عقیدت رکھتا ہے اور ہر برس شیوسینا اور ٹھاکرے خاندان کی جانب سے درگاہ میں چادر پیش کی جاتی ہے۔

راہل کنال نے کہا کہ مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے خواہش رکھتے ہیں کہ وہ بھی جلدی اجمیر آ کر خواجہ صاحب کی چوکھٹ کو چومیں اور وزیراعلیٰ بننے کا شکرانہ ادا کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.