ETV Bharat / city

مہاراشٹر: تَوتے طوفان سے متاثرہ ماہی گیروں کو حکومت معاوضہ دے گی - متاثرہ ماہی گیروں کو معاوضہ دینے کا یقین

ریاست مہاراشٹر کے کابینی وزیر برائے فشریز اینڈ پورٹس ڈیولپمنٹ اسلم شیخ نے توتے طوفان سے متاثرہ ممبئی کے ساحلی علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد متاثرہ ماہی گیروں کو معاوضہ دینے کا یقین دلایا ہے۔

cabinet minister aslam shaikh visit to the coastal areas of mumbai
کابینی وزیر اسلم شیخ نے طوفان سے پالگھر ضلع کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
author img

By

Published : May 21, 2021, 5:41 AM IST

Updated : May 21, 2021, 7:10 AM IST

توکتے طوفان سے متاثرہ ممبئی کے ساحلی علاقوں کا دورہ کرنے کے بعد کابینی وزیر اسلم شیخ نے طوفان سے پالگھر ضلع کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ماہی گیروں کو ریاستی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

کابینی وزیر اسلم شیخ نے طوفان سے پالگھر ضلع کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

اس دوران اسلم شیخ نے کہا کہ اس سمندری طوفان سے ماہی گیر شدید متاثر ہوئے ہیں لہٰذا ان کی روزی روٹی کے اس نقصان کی تلافی کرنے کی حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوششں کی جائیں گی۔

اسلم شیخ نے مزید کہا کہ بحر عرب میں آئے سمندری طوفان توکتے نے ریاست مہاراشٹر کو کافی نقصان پہنچایا ہے، ایک طرف جہاں اس طوفان سے روز مرہ کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی تو وہیں اس طوفان نے مہاراشٹر کے ماہی گیروں کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

ماہی گیروں کی کشتیوں کے ساتھ ساتھ ساحلوں پر واقع ان کے مکانات کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے اس لیے حکومت کی جانب سے ماہی گیروں کے نقصانات کا جائزہ لینے کے بعد اُنہیں معاوضہ دینے کا کام کیا جائے گا۔

اسلم شیخ نے پالگھر تعلقہ کے دہی علاقوں مربے، ٹیمبو، اسلی، بھڈوال، کورے وغیرہ گاؤں کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیتے ہوئے ماہی گیروں سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر مہاراشٹر کانگریس کے صدر نانا پٹولے، رکن پارلیمنٹ راجندر گاوت، سابق رکن پارلیمنٹ حسین دلوائی اور فشریز محکمہ کے افسران موجود تھے۔

Last Updated : May 21, 2021, 7:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.