مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا ہے کہ تقریباً 30 برس قبل تعمیر ہونے والا بھاتسا ندی کا پل مخدوش ہوگیا تھا، مگر محکمۂ تعمیرات کے افسران اس پل کو نظرانداز کر رہے تھے۔
ضلع تھانے میں واقع کلیان تحصیل کے کھڑولی گاؤں کا یہ پل بھاتسا ندی پر پر بنا ہوا تھا۔یہ پل والکس اور بھیرے گاؤں کو آپس میں جوڑتا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا 'گاؤں کے طلباء اس پل کو پار کررہے تھے، اسی درمیان یہ حادثہ پیش آیا'۔
خوشی کی بات یہ ہے کہ اس حادثہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔
مقامی افراد نے ریاستی حکومت سے جلد نئے پلُ کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے چند دن قبل ہی ممبئی میں ہمالیہ برج کے منہدم ہونے سے 7 افراد جاں بحق اور 23 شدید طور سے زخمی ہوئے تھے۔