بامبے ہائی کورٹ نے رمضان کے دوران مساجد میں نماز ادا کرنے سے منع کر دیا ہے۔ ایک ٹرسٹ نے ہائی کورٹ سے مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ عدالت کے مطابق کووڈ-19 کے حالات بہت سنگین اور خراب ہیں۔ ایسے میں لوگوں کی حفاظت بہت ضروری ہے۔
جسٹس آر ڈی دانوکا اور وی جی بشٹ کے مطابق مہاراشٹر حکومت نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے پابندیاں عائد کی ہیں۔
عدالت نے کہا کہ 'مذہبی احکام پر عمل کرنا اور خوشیاں منانا ضروری ہے، لیکن اس سے بھی زیادہ لوگوں کی حفاظت ضروری ہے'۔ عدالت جمعہ مسجد ٹرسٹ کی جانب سے داخل کی گئی عرضی پر سماعت کر رہی تھی۔ عرضی میں رمضان کے دوران مسلم برادری کو پانچ وقت کی نماز مسجد میں ادا کرنے کی اجازت دینے کی اپیل کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: مرکزی حکومت سے مطالبے کے باوجود نہیں مل رہا ہے ویکسین کا اسٹاک: راجیش ٹوپے
عرضی گزار نے کہا کہ مسجد ایک ایکڑ میں پیلی ہوئی ہے اور 7000 ہزار افراد نماز ادا کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ کووڈ کے حالات کے پیش نظر رمضان کے دوران مسجد میں ایک وقت میں محض 50 افراد کو ہی جانے کی اجازت دی جائے گی۔ اس کے علاوہ حفاظت کے سارے انتظام کیے جائیں گے۔