چندر کانت پاٹل نے صحافیوں سے کہا 'بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے اور کچھ آزاد ممبران اسمبلی کی حمایت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری تعداد 119 ہو گئی ہے، اتنے ممبران اسمبلی کے ساتھ بی جے پی ریاست میں حکومت بنا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مسلسل ریاست کے سیاسی حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں، بی جے پی اور شیوسینا نے ساتھ مل کر الیکشن لڑا تھا اور ان کے اتحاد کو 161 سیٹیں ملی تھیں لیکن وزیر اعلی کے عہدے کے معاملے پر پیدا ہوئے تنازعہ کے بعد دونوں کی راہیں الگ ہو گئی تھیں۔
اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی پر مسٹر پاٹل نے کہا کہ پارٹی کو ایک کروڑ 42 لاکھ عوام نے ووٹ دے کر سب سے بڑی پارٹی بنایا ہے ۔