بھیونڈی میں سمویدھان بچاو سنگھرش سمیتی کے عہدیداران نے ایک میٹنگ کی اور صلاح و مشورہ کرتے ہوئے شاہین باغ بنانے والے مقام غور وخوض کیا۔ جس پر موجود شہریوں اور سیاسی رہنماؤں نے شہر کے قلب میں واقع مولانا ابوالکلام آزاد میدان کو اس احتجاج کے لیے سب سے بہتر قرار دیا جبکہ کچھ کا مطالبہ تھا کہ یہ احتجاج شہر کی ناسک شاہراہ پر واقع ملت نگر کی ایک نجی اراضی پر کیا جائے مگر سبھی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ شہر میں ایک شاہین باغ بنایا جائے تاکہ پرامن اور زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوسکے۔
سمویدھان بچاو سنگھرش سمیتی کی جانب سے بھیونڈی ناسک شاہراہ ملت نگر میں اس کی تیاریاں شروع کردی ہیں. سمویدھان بچاو سنگھرش سمیتی کے ذرائع کے مطابق 31 جنوری دیر شام شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آر سی کے خلاف شہر کی خواتین احتجاج کریں گے۔