ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی ناسک شاہراہ پر سڑک حادثہ میں چار افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے، مقامی افراد نے راحت رسانی کر کار میں سوار چاروں زخمیوں کو باہر نکال کر تھانے کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا ہے، جہاں چاروں زخمی زیرِ علاج ہے دو کی حالت انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
ممبئی ناسک شاہراہ پر بھیونڈی تعلقہ کے پڑگھا کے قریب کانڈلی گاؤں کے نزدیک ممبئی سے آنے والی ایک تیز رفتار کار کا ٹائر اچانک پھٹ جانے سے ڈرائیور کا توازن بگڑ کیا اور بے قابو کار ڈیوائڈر سے ٹکرا کر دور سڑک پر جاگری اسی درمیان گزر رہے ایک مالبردار اوٹو نے اسے زبردست ٹکر ماردی۔ جس سے کار کے پر خچے ا گئے، حادثہ کے دوران کار کے ایئر بیگ کھلنے سے ڈرائیور اور فرنٹ سیٹ پر شخص شدید چوٹیں آئی ہیں، لیکن کار کا انجن پوری طرح دب گیا جس کی وجہ سے ڈرائیور اور اس کے ساتھ بیٹھے شخص کا پیر انجن میں پھنس گیا۔ اس حادثے کے بعد مقامی و دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورز نے کار سے زخمیوں کو باہر نکال کر چاروں زخمی افراد کو علاج کے لئے تھانہ کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا جہاں چاروں زخمی زیرِ علاج ہے۔
اس حادثہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی مقامی پڑگھا پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کار کا پنچنامہ کر تفتیش شروع کردی ہے مالبردار اوٹو ڈرائیور اوٹو کے ساتھ موقع سے فرار ہوگیا ہے جسے پولیس تلاش رہی ہے۔