ETV Bharat / city

بھیونڈی کارپوریشن میں کانگریس اور شیوسینا کو دھچکا - ریاست مہاراشٹر کے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن

بی جے پی اور کانگریس پارٹی کے باغی کارپوریٹرز کی حمایت سے کونارک وکاس اگھاڑی کی پرتبھا ولاس پاٹل میئر منتخب ہوئی ہیں جبکہ کانگریس پارٹی کے باغی امیدوار عمران ولی محمد خان ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت
بھیونڈی کارپوریشن میں کانگریس اور شیوسینا کو دھچکا
author img

By

Published : Dec 5, 2019, 6:06 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخاب میں کانگریس اور شیوسینا اتحاد کو زبردست نقصان کا سامنا ہے۔

بی جے پی اور کانگریس پارٹی کے باغی کارپوریٹرز کی حمایت سے کونارک وکاس اگھاڑی کی پرتبھا ولاس پاٹل میئر منتخب ہوئی ہیں جبکہ کانگریس پارٹی کے باغی امیدوار عمران ولی محمد خان ڈپٹی میئر منتخب ہوئے ہیں۔

بھیونڈی کارپوریشن میں کانگریس اور شیوسینا کو دھچکا

دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے آنجہانی ولاس راؤ دیشمکھ ہال میں میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے ممبئی مضافات کے کلکٹر شیواجی جوندھلے اور تھانے کی ایڈیشنل کلکٹر فروغ مقادم کی نگرانی میں انتخاب ہوا۔

میئر عہدے کے لیے کانگریس پارٹی کی ویشالی منوج مہاترے اور شیوسینا کی وندنا کاٹیکر نے پرچہ نامزدگی واپس لے لیا۔

جس کے بعد کانگریس اور شیوسینا کی مشترکہ امیدوار رشیکا پردیپ راکا اور بی جے پی، کونارک وکاس اگھاڑی اور کانگریس کی باغی کارپوریٹر کی امیدوار پرتبھا ولاس پاٹل کے درمیان براہ راست مقابلہ ہوا۔

بی جے پی حمایت یافتہ امیدوار پرتبھا ولاس پاٹل کو 49 اور کانگریس امیدوار رشیکا پردیپ راکا کو 41 ووٹ حاصل ہوئے۔ پرتبھا ولاس پاٹل نے اپنی حریف رشیکا پردیپ راکا کو 8 ووٹوں سے شکست دی اور الیکشن آفیسر نے باضابطہ طور پر ان کے میئر منتخب ہونے کا اعلان کیا۔

اس کے فوراً بعد ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے انتخابی عمل شروع ہوا اور عین وقت پر چار امیدواروں نے پرچہ نامزدگی واپس لے لیا جس کے بعد عمران ولی محمد خان اور شیوسینا اور کانگریس کے مشترکہ امیدوار بالا رام چودھری کے درمیان مقابلہ ہوا۔

عمران خان کو 49 جبکہ بالا رام چودھری کو 41 کارپوریٹر کی حمایت حاصل ہوئی اور اس عہدے پر کانگریس کے باغی عمران ولی محمد خان، بی جے پی اور کونارک اگھاڑی کی حمایت سے کامیاب ہوئے۔

نو منتخب میئر پرتبھا ولاس پاٹل نے کہاکہ 'شہر کا وکاس کیسے ہوتا ہے وہ اگلے ایک دو ماہ میں شہریوں کو عملی طور پر کر کے دکھائیں گی۔'

نو منتخب ڈپٹی میئر عمران ولی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'انہوں نے کانگریس پارٹی سے کوئی بغاوت نہیں کی ہے بلکہ گروپ لیڈر کے وہپ کے مطابق ہی ووٹ دیا ہے۔'

مزید پڑھیں: اناؤ جنسی زیادتی معاملے پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ،کارروائی ملتوی

دلچسپ بات یہ ہے کہ کانگریس پارٹی نے دو روز قبل اخبارات میں کانگریس امیدوار رشیکا پردیپ راکا کی حمایت میں ووٹ دینے کے لیے وہپ جاری کیا تھا مگر اردو سمیت دیگر زبانوں کے اخبارات میں کانگریس کے گروپ لیڈر حلیم انصاری کی طرف سے پرتبھا ولاس پاٹل کے حق میں ووٹ دینے کا اشتہار شائع ہوا تھا جس کے بعد حلیم انصاری نے پولیس سمیت الیکشن آفیسر سے بھی اس کی شکایت کی تھی مگر اب تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔

Intro:

بھیونڈی کارپوریشن میں کانگریس اور شیوسینا کو دھچکا

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے مئیر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کو لیکر جمعرات کو ہونے والے انتخاب میں کانگریس شیوسینا اتحاد کو زبردست دھچکا لگا ہے. بی جے پی اور کانگریس کے باغی کارپوریٹر کی حمایت سے کونارک وکاس اگھاڑی کی پرتیبھا ولاس پاٹل مئیر منتخب ہوئ ہے جبکہ ڈپٹی میئر کانگریس کے باغی عمران ولی محمد خان کامیاب ہوئے ہے.

دوپہر تقریباً 12:30 بجے بھیونڈی میونسپل کارپوریشن کے آنجہانی ولاس راو دیشمکھ ہال میں میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کو لیکر انتخابی عمل ممبئی(مضافات)کے کلکٹرشیواجی جوندھلے اور تھانے کی ایدیشنل کلکٹر فروغ مقادم کی زیر نگرانی میں شروع ہوا
میئر عہدے کو لیکر کانگریس کی ویشالی منوج مہاترے اور شیوسینا کی وندنا کاٹیکر نے پرچہ نامزدگی واپس لے لیا اس عہدے کو لیکر دو امیدواروں کانگریس شیوسینا اتحاد کی رشیکا پردیپ راکا اور بی جے پی، کونارک وکاس اگھاڑی اور کانگریس کے باغی کارپوریٹر کی امیدوار پرتیبھا ولاس پاٹل کے درمیان سیدھا مقابلہ ہوا بی جے پی حمایت یافتہ امیدوار پرتبھا ولاس پاٹل کو 49 اور کانگریس امیدوار رشیکا پردیپ راکا کو 41 ووٹ حاصل ہوا پرتیبھا ولاس پاٹل نے اپنی حریف کو کانگریس شیوسینا اتحاد کی امیدوار رشیکا پردیپ راکا کو 8 ووٹوں سے شکست دیے دیا اور الیکشن آفیسر نے بطور میئر ہونے کا باضابطہ اعلان کردیا. اور اسکے فوراً بعد ڈپٹی میئر عہدے کو لیکر انتخابی عمل شروع ہوا اور الیکشن کے عین وقت چار امیدواروں کے پرچہ نامزدگی واپس لے لیا اس عہدے کو لیکر سیدھا مقابلہ عمران والی محمد خان اور شیوسینا کانگریس اتحاد کے امیدوار بالا رام چودھری کے درمیان رہا عمران خان کی 49 جبکہ بالا رام چودھری کو 41 کارپوریٹر کی حمایت حاصل ہوئی اور اس عہدے پر کانگریس کے باغی عمران ولی محمد خان بی جے پی اور کونارک اگھاڑی کی حمایت سے اس عہدے پر قابض ہونے میں کامیاب ہوگئے.
منتخب ہونے والی میئر پرتیبھا ولاس پاٹل نے کہاکہ شہر کا وکاس کیسے ہوتا ہے وہ اگلے ایک دو ماہ میں شہر کو دکھائیں گی اور وہ شہر تعمیر و ترقی کو لیکر آگے بڑھیں گی.
نو منتخب ڈپٹی میئر عمران والی محمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کانگریس پارٹی سے کوئی بغاوت نہیں کیا ہے گٹ نیتا نے جو وہپ جاری کیا اسی کے مطابق ووٹ دیا ہے. اور رہی بات کانگریس امیدوار کی تو وہ سابق میئر کی ربر اسٹمپ تھی اس لیے ان لوگوں نے یہ قدم اتھاتے ہوئے شہر پرانی پددھت کو قائم رکھا جس کے تحت مئیر اقلتی طلبقہ کا ہوتا تھا تو ڈپٹی میئر اکثریتی طبقہ کا مگر اس بار کے الیکشن میں شہر کی روایت کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کیا گیا ہے. سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ کانگریس پارٹی نے دو دن قبل اخبارات میں کانگریس امیدوار رشیکا پردیپ راکا کی حمایت میں ووٹ دینے کی وہپ جاری کیا تھا. مگر آج صبح اردو سمیت دیگر زبانوں کے اخبارات میں کانگریس کے گٹ نیتا حلیم انصاری کی طرف سے پرتیبھا ولاس پاٹل کے حق میں ووٹ دینے وہپ کا اشتہار شائع تھا. جسکے بعد حلیم انصاری نے پولیس سمیت الیکشن آفیسر سے بھی اسکی شکایت کیا مگر اسکے بعد بھی ابھی تک اس کو لیکر کوئی نتیجہ سامنے نہیں اسکا ہے.

1-پرتیبھا ولاس پاٹل ( نومنتخب میئر)
2-عمران ولی محمد خان ( نومنتخب ڈپٹی میئر)
3-مہیش چوگلے ( رکن اسمبلی بی جے پی)
4-رشیکا پردیپ راکا ( کانگریس شکست یافتہ امیدوار)
5-حلیم انصاری ( گٹ نیتا کانگریس پارٹی)

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ

Body:بھیونڈی کارپوریشن میں کانگریس اور شیوسینا کو دھچکا Conclusion:بھیونڈی کارپوریشن میں کانگریس اور شیوسینا کو دھچکا
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.