ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے صنعتی شہر بھیونڈی کے پورنہ گاؤں میں واقع ایک گودام میں اچانک ہونے والی بھیانک آتشزدگی سے لاکھوں کا مال خاکستر ہوگیا ہے۔
اس حادثے میں کسی طرح کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، فائر بریگیڈ عملہ آگ پر قابو پانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔
بھیونڈی شہر سے متصل پورنہ علاقے میں واقع مایا اشری کمپاؤنڈ موم کے گودام میں اچانک آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گودام کو زد میں لے لیا اور موم ہونے کے سبب آگ تیزی سے پھیل گئی۔
مزید پڑھیں: کربلا: حکومت مخالف مظاہروں میں 18 افراد ہلاک
آگ کے اٹھتے شعلوں اور غبار سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آگ کتنی بھیانک ہے، اسکی تپش سے گودام کا حصہ بھی منہدم ہوگیا اس حادثہ میں فائر بریگیڈ عملہ بال بال بچ گیا۔