پوری دنیا میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات اور مریضوں کی شناخت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
ممبئی کے بھیونڈی شہر میں بھی کورونا وائرس کو لےکر افواہوں کے درمیان میونسپل کمشنر پروین اسٹیکر نے بتایا کہ کارپوریشن کے ڈاکٹرز، اندرا گاندھی سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سمیت شہر کے دیگر ڈاکٹرز اور میڈیکل ایسوسی ایشن کی مدد سے کورونا وائرس کے روک تھام کے لیے تشہیر کا کام انجام دیا جارہا ہے۔
فی الحال بھیونڈی شہر کے پانچ ہسپتالوں میں کورونا وارڈ قائم کیا گیا ہے۔ تاکہ کوئی بھی اس وائرس میں مبتلا یا پھر اسکی علامت سے مشابہت رکھنے والے متاثرہ افراد کو یہاں نگرانی کے لیے رکھا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ ریاست مہاراشٹر میں ممبئی کے کستوربا ہسپتال پونہ کے نائیڈو اور ناگپور کے اندرا گاندھی ہسپتال میں اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کو رکھنے اور علاج کی سہولیات مہیا کرائی گئی ہیں۔
میونسپل کمشنر نے شہریوں سے اپیل کیا کہ اس مرض سے بچاو کے لیے ہاتھ بہتر طریقہ سے بار بار صابن اور ہینڈ واش سے دھوئیں ایک میٹر کی دوری سے گفتگو کریں اور عوامی مقامات اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں جانے سے پرہیز کریں۔
مزید پڑھیں:مدھیہ پردیش : کابینی وزراء کا استعفیٰ، مستحکم حکومت کی امید
انہوں نے مزید کہاکہ ان سب کے بعد کارپوریشن انتظامیہ اس وائرس کو لےکر کافی سنجیدہ ہے اس پر پوری باریک بینی سے نظر بنائے ہوئے ہیں۔