ETV Bharat / city

بھیونڈی: دن کی روشنی میں لوٹ کی بڑی واردات - بھیونڈی چوری

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی شہر سے ملحق کالہیر علاقے میں چار مسلح ڈکیتوں کے ایک گروہ نے دن دہاڑے ایک کاروباری کے فلیٹ میں گھس کر تقریباً دو کروڑ روپیے کی ڈکیتی کی۔

Big spoils in the daylight in bhiwandi
بھیونڈی: دن کی روشنی میں لوٹ کی بڑی واردات
author img

By

Published : Feb 1, 2020, 12:02 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:51 PM IST

ڈکیتوں نے اسلحہ سے دھمکاتے ہوئے اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اور ان سے 60 لاکھ روپیے نقد، ایک کروڑ 26 لاکھ روپے کے طلائی زیورات سمیت ایک کروڑ 86 لاکھ روپے لوٹ کی واردات کو انجام دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔

بھیونڈی: دن کی روشنی میں لوٹ کی بڑی واردات

اس لوٹ کی واردات سے بڑے کاروباریوں اور مقامی باشندوں میں زبردست خوف وہراس ہے۔

واردات کی اطلاع موصول ہوتے ہی نارپولی پولیس اسٹیشن اور کرائم برانچ کی ٹیم فوراً جائے واردات پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ڈاگ اسکوائڈ اور فنگر پرنٹ ایکسپرٹ کی ٹیم کو طلب کرتے ہوئے معاملہ درج کر فرار ملزمین کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر سرگرمی سے تلاش کرنا شروع کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شہر سے متصل کالہیر علاقے کے تاجر جگدیش پاٹل بھیونڈی تھانے شاہراہ پر واقع بی سی اپارٹمنٹ کی پہلی منزل پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

وہ روز کی طرح آج بھی صبح کی سیر پر گئے ہوئے تھے، ان کے جانے کے بعد گھر میں اہلیہ دو بچوں کے علاوہ معمر والدہ موجود تھیں۔

سیر سے جگدیش کے لوٹنے کے دوران وہ جیسے ہی گھر میں داخل ہوئے اسی دوران موقع پاتے ہی پہلے سے گھات لگائے مسلح ڈکیتوں نے دھاوا بول دیا اور گھر میں داخل ہوگئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے پورے خاندان کو یرغمال بنا لیا۔

ڈکیتوں نے تقریباً 20 منٹ کے اندر الماری میں رکھے 60 لاکھ روپے نقدی اور تقریباً ایک کروڑ 26 لاکھ 30 ہزار مالیت کے سونے چاندی کے زیورات سمیت ایک کروڑ 86 لاکھ 30 ہزار روپے کا مال لوٹ کر چاروں ڈکیت کامیاب ہوگئے۔

اس واردات کی اطلاع موصول ہوتے ہی ڈپٹی پولیس کمشنر راج کمار شندے نارپولی پولیس اسٹیشن کے سینیئر پولیس انسپکٹر مالوجی شندے اپنے ساتھیوں کے ساتھ جائے واردات پہنچے اور باریک بینی سے معائنہ کیا۔

پولیس ٹیم عمارت اور اطراف کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو کھنگال رہی ہے۔ اور معاملے کے ہر پہلو کی تفتیش کر رہی ہے۔

Intro:بھیونڈی میں دہاڑے تقریباً دو کروڑ کی ڈکیتی Body:مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل بھیونڈی شہر سے ملحق کالہیر علاقے میں چار مسلح ڈکیتوں کے ایک گروہ نے دن دہاڑے ایک کاروباری کے فلیٹ میں داخل ہوگئے آتشیں اسلحہ سے دھمکاتے ہوئے موجود سبھی کو یرغمال بناکر 60 لاکھ نقد ایک کروڑ 26 لاکھ روپے کے طلائی زیورات سمیت ایک کروڑ 86 لاکھ روپے لوٹ کی واردات کو انجام دیتے ہوئے چند منٹوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے. اس لوٹ کی واردات سے بڑے کاروباریوں اور مقامی باشندوں میں زبردست خوف وہراس کا ماحول ہے. Conclusion:اس واردات کی اطلاع موصول ہوتے ہی نارپولی پولیس اشٹیشن اور کرائم پرانچ کی ٹیم نے فوراً جائے واردات پر پہنچ ڈاگ اسکوایڈ اور فنگر پرنٹ ایکسپرٹ کی ٹیم کو طلب کرتے ہوئے معاملہ درج کر فرار ملزمین کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر سرگرمی سے تلاش کرنا شروع کردیا ہے. فلحال پولیس ٹیمیں اس واردات کی باریک بینی سے تفتیش کررہی ہے.

پولیس ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر سے متصل کالہیر علاقے کے تاجر جگدیش پاٹل بھیونڈی تھانے شاہراہ پر واقع بی سی اپارٹمنٹ کی پہلی منزل پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر ہے. وہ روز کی طرح آج بھی صبح کی سیر پر گئے ہوئے تھے. انکے جانے بعد گھر میں اہلیہ دو بچوں کے علاوہ معمر والدہ موجود تھی سیر سے جگدیش کے لوٹنے کے دوران وہ جیسے ہی گھر میں داخل ہوئے اسی دوران موقع پاتے ہی پہلے سے گھات لگائے مسلح ڈکیتوں نے دھاوا بول دیا اور گھر میں داخل ہوگئے اور جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے پورے خاندان کو یرغمال بنا لیا اور ڈکیتوں نے تقریباً 20 منٹ میں آہنی الماری میں رکھا 60 لاکھ روپے نقدی اور تقریباً ایک کروڑ 26 لاکھ 30 ہزار مالیت کے سونے چاندی کے زیورات سمیت ایک کروڑ 86 لاکھ 30 ہزار روپے کا مال لوٹ کر فرار ہونے میں چاروں ڈکیت کامیاب ہوگئے. اس واردات کی اطلاع موصول ہوتے ہوئے ڈپٹی پولیس کمشنر راج کمار شندے نارپولی پولیس اشٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر مالوجی شندے اپنے ہمراہیوں کے ساتھ جائے واردات پہنچے اور باریک بینی سے معائنہ کیا. پولیس ٹیم عمارت اور اطراف کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تفتیش کرنے میں مصروف ہے.

Last Updated : Feb 28, 2020, 5:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.