ETV Bharat / city

وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی کوشش قابل ستائش: شرد پوار - کورونا سے متعلق ایک میٹنگ

این سی پی سر براہ شرد پوار نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران دیویندر فڑنویس اور بی جے پی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے، مزید انہوں نے ادھو ٹھاکرے کی محنت اور ان کوششون کی تعریف کی۔

وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی کوشش قابل ستائش: شرد پوار

author img

By

Published : Jul 24, 2020, 10:57 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں این سی پی کے سر براہ شرد پوار نے کہا ہے کہ کرونا بحران کے دوران دیویندر فڑنویس اور بی جے پی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

ناسک دورے پر آئے شرد پوار نے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کی اور انہوں نے بی جے پی پر کڑی تنقید کی۔

شرد پوار نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ جس طرح عید اور دیگر تہواروں کے موقع پر کورونا بحران کے دوران انہوں نے جس صبرو ضبط کے ساتھ حکومت کا تعاون کیا ہے، آنے والے تہوار عیدالاضحی کے موقع پر بھی حکومت کا ساتھ دیں۔

شرد پوار نے ریاست کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں کورونا بحران کے دوران جو کار کردگی پیش کی ہے وہ تعریف کے قابل ہے۔

سہ پہر کے سیشن میں شرد پوار نے ناسک ڈسٹرکٹ کلکٹر کے دفتر میں کورونا سے متعلق ایک میٹنگ کرکے ضلع کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

شرد پوار نے کہا کہ شہر میں مریضوں کی بڑھتی تعداد پر توجہ دیتے ہوئے مزید بیڈ کا انتظام اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی جانچ ہونی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ' وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کورونا بحران میں جس قدر محنت کر رہے ہین یقینا یہ قابل ستائش ہے۔

انہون نے کہاکہ ہم میدان میں جاکر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعلی کو ضرور آگاہ کریں گے۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ ٹھوس فیصلے لیں گے۔

شرد پوار نے مزید کہاکہ' ناسک میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس ہے اس لئے ڈاکٹروں کی کمی نہیں ہوگی لیکن اگر ڈاکٹر علاج و معالجے سے گریز کررہے ہیں تو ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت ان پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ' لاک ڈاؤن کے تعلق سے میں کچھ نہیں کہ سکتا۔ اس پر مقامی انتظامیہ فیصلہ کرے گی۔ لاک ڈاؤن میں اضافہ یا خاتمے کے تعلق سے شرد پوار نے کہا کہ' اس کا فیصلہ ریاست کے وزیر اعلیٰ اور کابینی وزراء ہی کریں گے۔

مزید انہوں نے بتا یا کہ' کورونا بحران کے ساتھ ساتھ معاشی بحران سے بھی ہمیں دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ ممبئی میں کاروبار بری طرح سے متاثرہوا ہے۔

کورونا کے خوف سے جو مزدور اپنی اپنی ریاستوں کو لوٹ گئے تھے وہ اب ممبئی آنا چاہتے ہیں۔ہمیں مل کر ریاست کے حالات کو معمول پر لانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:

مہاراشٹر: کورونا وائرس کے مشتبہ مریض کی موت

شرد پوار نے بی جے پی اور دیویندر فڑنویس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی موجودہ صورتحال میں سب کو مل کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔آج کے ماحول کو دیکھتے ہوئے کسی کو سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.