ETV Bharat / city

وزیراعلیٰ کے خلاف کارٹون پوسٹ کرنے والے ریٹائرڈ بحری افسر کی پٹائی - سارا واقعہ سی سی ٹی وی پر قید

مہاراشٹر کے وزیراعلی ادھو ٹھاکرے پر کارٹون بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے والے ریٹائرڈ بحری افسر پر مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں پولیس نے چار شیو سینکوں کو گرفتار کر لیا۔

Beating of retired naval officer for posting cartoons against Chief Minister
وزیراعلیٰ کے خلاف کارٹون پوسٹ کرنے والے ریٹائرڈ بحری افسر کی پٹائی
author img

By

Published : Sep 12, 2020, 10:30 PM IST

تفصیلات کے مطابق، کاندیولی میں رہائشی پزیر، سابق بحریہ افسر 65 سالہ مدن شرما نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے بارے میں ایک کارٹون سوسائٹی کے واٹس ایپ گروپ کو بھیجا تھا، کارٹون میں ادھو ٹھاکرے کو کانگریس رہنما سونیا گاندھی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار کی تصاویر کے سامنے سجدہ کر تے ہوئے دکھایا گیا، جس سے مشتعل ہو کر کچھ شیو سینکوں نے ان کی پٹائی کر دی۔

شرما کے مطابق، انہوں نے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے بارے میں ایک کارٹون واٹس ایپ گروپ سے سوسائٹی گروپ میں بھیج دیا۔ اس کے بعد مجھے کملیش کدم نامی شخص کا فون آیا۔ انہوں نے میرا نام اور پتہ پوچھا۔ سہ پہر کو وہ عمارت کے نیچے آئے اور مجھے نیچے بلایا۔ عمارت کے گیٹ پر 8 سے 10 افراد نے مجھے مارا پیٹا۔

ویڈیو

پولیس نے اس ضمن میں گرفتار ملزم کملیش چندر کانت کدم، سنجے شانتارام مانجارے، پرتاپ موتی رام جی، راکیش بیلویکر کو 15000 کے ذاتی مچلکہ پر ضمانت پر رہا کیا۔

سامتا نگر پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ملزمین نے کاندیولی ایسٹ میں شرما کے گھر پر دھاوا بولا اور انھیں ذد و کوب کیا۔ یہ واقعہ جمعہ کی سہ پہر کو اس وقت پیش آیا جب تقریبا 8، 10 افراد پر مشتمل ایک گروہ، جو مبینہ طور پر شیو سینک تھے، انھوں نے سوسائٹی کے احاطے میں شرما پر حملہ کیا۔

سارا واقعہ سی سی ٹی وی پر قید ہو گیا ہے۔ اس کے بعد، افسر کی بیٹی شیلا شرما نے ریاست میں صدارتی حکمرانی نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ریاست میں انسانیت جیسی کوئی چیز باقی نہیں رہی، صدارتی حکمرانی کا اطلاق کریں۔"

پولیس نے بتایا کہ ملزمان پر غیرقانونی طور پر جمع ہونا اور ہنگامہ آرائی سمیت تعزیرات ہند دفعات 149،147،143،325 کے تحت فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

حزب اختلاف کے قائد اور سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بھی اس واقعے پر ٹویٹر پر ٹھاکرے حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ دیویندر فڑنویس نے ٹویٹ کیا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور حیرت انگیز ہے۔ غنڈوں نے سابق بحریہ کے افسر کو صرف واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے کے لیے مارا پیٹا۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو اس طرح کے واقعات کو روکنا چاہئے۔ انہوں نے غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی اور سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بی جے پی کے کاندیولی ایسٹ کے رکن اسمبلی اتُل بھٹکھلکر نے اس بارے میں ٹویٹ کیا اور شیوسینا اور وزیر اعلی کو نشانہ بنایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.