ETV Bharat / city

باندرہ معاملہ: نیوز چینل کے صحافی کی ضمانت منظور

ممبئی کی ایک مقامی عدالت نے ایک نجی ٹی وی چینل کے صحافی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ مذکورہ صحافی کو گزشتہ دنوں ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن کے پاس مہاجر مزدوروں کی بھیڑ جمع ہونے کے معاملے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

bandra
bandra
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 10:43 PM IST

مہاراشٹر کے عثمان آباد ضلع سے گرفتار کیے گئے صحافی راہل کلکرنی کو باندرہ عدالت کے مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا جنہوں نے صحافی کو 51 ہزار روپے کی ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

کلکرنی پرالزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے ٹی وی چینل پر ایک جھوٹی خبر نشر کی تھی کہ باندرہ ریلوے اسٹیشن سے طویل مضافاتی ٹرینیں شروع ہونے والی ہیں جس کے سبب مہاجر مزدوروں کی ایک بڑی تعداد باندرہ اسٹیشن سے قریب جامع مسجد کے پاس اکٹھا ہوگئی تھی جو کہ کورونا وائرس بیماری کیلئے کی جانے والی احتیاطی تدابیر کے خلاف ہے۔

چینل نے آج اس بات کی وضاحت پیش کی ہے کہ ان کے چینل نے کوئی جھوٹی خبر نشر نہیں کی تھی نیز جو خبر نشر کی گئی تھی وہ موجود شواہد و دستاویزات کی بنیاد پر تھی۔

کلکرنی کی گرفتاری پر متعدد صحافیوں کی تنظیموں نے سخت لفظوں میں احتجاج کرتے ہوئے اس پورے معاملے کی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

شیوسینا کے رکن پارلیمان سنجے راؤت نے کلکرنی کی ضمانت پر رہائی پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ کلکرنی کوضمانت ملی لیکن اس پوری سازش کے پیچھے جو لوگ ملوث تھے وہ جلد ہی منظر پر آجائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.