ETV Bharat / city

باندرہ معاملہ: ونئے دوبے عدالتی تحویل میں

ممبئی کے باندرہ علاقے میں بڑے پیمانے پر مہاجر مزدوروں کے جمع ہونے کے معاملے میں گرفتار ونئے دوبے کو ممبئی کورٹ نے پولیس حراست مکمل ہونے کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔

bandra case
author img

By

Published : Apr 28, 2020, 5:09 PM IST

دوبے پر سوشل میڈیا پر مہاجر مزدوروں کو حرکت میں آنے اور اکسانے کا الزام ہے۔

دوبے کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

واضح رہے کہ 14 اپریل کو ممبئی کے باندرہ ریلوے اسٹیشن پر ایک ہزار سے زائد مہاجر مزدور جمع ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے آبائی گاوں جانے کے لیے ٹرانسپورٹ خدمات شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مہاجر مزدور لاک ڈاون کی مدت میں توسیع کرنے کے بعد باندرہ ریلوے اسٹیشن پر جمع ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.