ETV Bharat / city

دھولیہ: حرم شریف کے بعد مسجد نبویﷺ کا ماڈل بنانے والے 'عظیم انصاری' - حرم شریف کے بعد مسجد نبویﷺ کا ماڈل

مہاراشٹر کے صنعتی شہر دھولیہ سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوان عظیم انصاری نے عازمین کی رہنمائی کے لیے حرم شریف ماڈل کے بعد مسجد نبویﷺ کا ایک خوبصورت ماڈل تیار کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے۔

دھولیہ: حرم شریف کے بعد مسجد نبویﷺ کا ماڈل بنانے والے 'عظیم انصاری'

author img

By

Published : Nov 9, 2021, 1:26 PM IST

حرم شریف ماڈل کے بعد مسجد نبویﷺ کا ماڈل بنانے والے عظیم انصاری گزشتہ کئی برسوں سے عازمین کی رہنمائی کے لیے مختلف شہروں اور علاقوں میں تربیتی پروگرامز منعقد کررہے ہیں۔ عظیم انصاری نے حج میوزیم کا قیام بھی عمل میں لایا ہے جس میں عازمین کو حج و عمرہ کو ماڈل، نقشوں، چارٹز، تصاویر اور آڈیو و ویڈیو کے ذریعہ بہتر انداز میں مناسک حج و عمرہ کی بلامعاوضہ تربیت دی جارہی ہے۔

دھولیہ: حرم شریف کے بعد مسجد نبویﷺ کا ماڈل بنانے والے 'عظیم انصاری'

عظیم انصاری کی پیدائش 19 ستمبر 1979 کو مولوی گنج دھولیہ میں ہوئی۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول سے حاصل کی اور پانچویں جماعت سے لیکر بارہویں جماعت تک کی تعلیم نیشنل کالج سے مکمل کی۔ بعدازاں انجینیئرنگ کی ڈگری دھولیہ انجینیئرنگ کالج سے مکمل کی۔ عظیم انصاری ٹرانسپورٹ شعبے سے منسلک ہے جب کہ انہوں نے جو ماڈل تیار کیا ہے اس ملک و بیرون ممالک ستائش کی جارہی ہے۔

اس تعلق سے عظیم انصاری نے کہا کہ اس ماڈل کو بنانے کا مقصد بہتر انداز میں عازمین کی تربیت کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب علماء کرام اس ماڈل کے ذریعے عازمین حج کو مناسک سے متعلق بتائیں گے تو آسانی سے سمجھ میں آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 2018 میں جب وہ عمرہ کے لیے گئے تھے تب انہوں نے دیکھا کہ اکثر لوگوں کو حج کے دوران چند اہم ارکان ادا کرنے میں کافی دشواری پیش آرہی تھی، خاص کر بزرگ اور کم تعلیم یافتہ افراد اس تعلق سے پریشان نظر آرہے تھے۔ ان حالات میں انہوں نے حرم شریف کا ایک ماڈل تیار کرکے حج سے متعلق تربیت دینے کا ارادہ کیا تھا۔ بعد میں انہوں نے حرم شریف کا ایک خوبصورت ماڈل تیار کیا اور اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس کے بعدحج کمیٹی آف انڈیا (ممبئی حج ہاؤس) کے ذمہ داران نے ماڈل کو حج ہاؤس میں رکھنے کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ عظیم انصاری نے اپنے دوستوں اور علماء کرام کے مشورے کے بعد صرف چار ماہ میں مسجد نبویﷺ کا ماڈل بھی تیار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اس کارنامے کو انجام دینے کے بعد عالمی شہرت یافتہ عالم دین مولانا طارق جمیل اور مفتی طارق مسعود نے ویڈیو کال کرکے ان کے کام کی سراہنہ کی اور دعاؤں سے نوازا۔ عظیم انصاری نے تقریباً ساڑھے دس فٹ کا دوسرا ماڈل تیار کیا ہے جب کہ اس ماڈل کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آرہے ہیں۔ عظیم نے یہ ماڈل انٹرنیٹ اور گوگل میپ کے سہارے تیار کیا ہے، یہ ماڈل سائز میں تو چھوٹا ہے لیکن تمام مقامات اور عمارت عین حقیقت کے مطابق تیار کئے گئے۔ عظیم انصاری نے کہا کہ انہوں نے خالص خدمت خلق کے جذبے کے تحت عازمین کی رہنمائی کے لیے ان ماڈلز کو تیار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.