ETV Bharat / city

مہاراشٹر سائبر سیکیورٹی انچارج کی والدین سے اپیل

مہاراشٹر سائبر سیکورٹی کے انچارج یشسوی یادو نے انٹرنیٹ پر نوجوان صارفین کی تعداد میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ انٹرنیٹ سرگرمیوں کو لیکر ہمیشہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور ساتھ ساتھ بچوں کو انٹرنیٹ کے فائدے اور نقصان کے بارے میں بھی بتاتے رہیں۔

maharashtra cyber security in charge
مہاراشٹر سائبر سیکورٹی کے انچارج یشسوی یادو
author img

By

Published : Feb 15, 2021, 6:08 PM IST

بھارت میں موجودہ وقت میں 30 کروڑ لوگ اسمارٹ فون کا استعمال کر رہے ہیں، دنیا کے دوسرے ممالک کے مقابلے میں بھارت میں یہ تعداد کافی زیادہ ہے۔

مہاراشٹر سائبر سیکیورٹی انچارج یشسوی یادو نے بتایا کہ نوجوان نسل ان دنوں اسمارٹ فون کی بدولت انٹرنیٹ کا استعمال زیادہ کر رہی ہے، بلکہ یہ کہنا درست ہوگا کہ اسمارٹ فون کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن اس دوران انٹرنیٹ پر موجود پورن سائٹس اور دوسری ایسی سائٹس ہیں جن کو انٹرنیٹ کے ذریعہ نوجوان نسل اپنے اسمارٹ فون سے دیکھتے ہیں۔

مہاراشٹر سائبر سیکیورٹی انچارج کی والدین سے اپیل

انھوں نے کہا کہ ایسی بہت سی فحش اور چائنیس سائٹس ہیں جس پر بھارت میں پابندی عائد کی گئی ہے، باوجود اس کے نوجوان نسل اسے وی پی این کے ذریعہ دیکھ رہے ہیں۔

یشسوی یادو نے کہا کہ اس وجہ سے نوجوان نسل کئی سارے ریکٹ اور کرائم کا حصہ بن جاتے ہیں، کیونکہ اس طرح کی سائٹس سے ہی نوجوان نسل کے اندر جرم پنپتا ہے اور جو وہ انٹرنٹ پر دیکھتے ہیں حقیقی دنیا میں یا ذاتی زندگی میں اس پر عمل کرتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ والدین کو چاہئے کی وہ انٹرنیٹ سرگرمیوں کو لیکر ہمیشہ بچوں پر نظر رکھیں، ماں باپ کو یہ جانکاری ہونی چاہئے کہ ان کے بچے انٹرنیٹ پر کہیں غیر ضروری سائٹس یا فحش سائٹس تو نہیں دکھتے، جس کی وجہ سے کوئی بھی جرم کی واردات انجام دے سکتے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو انٹرنیٹ کے فائدے اور نقصان کے بارے میں بتائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.