موصولہ اطلاعات کے مطابق مولانا سید محمد ولی رحمانی جنرل سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے گذشتہ 15 روز قبل کورونا ویکسینیشن لگوائی تھی، جس کے بعد وہ مہلک وبا کوڈ-19 کا شکار ہوئے۔ بعدازاں انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ معلومات کے مطابق 15 روز قبل 18 مارچ کو مولانا بالکل چست درست تھے'۔
اس تعلق سے یہ خبر لوگوں کے درمیان گردش کر رہی ہے کہ ویکسینیشن لگوانے کے بعد مولانا کی طبیعت مزید بگڑنے لگی تھی اور پھر تین روز قبل انہیں پارس ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہوں نے آخری سانسں لی۔ تاحال کورونا ویکسین کے حوالے سے کہی جا رہی بات کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی مولانا مرحوم کے اہل خانہ نے اس طرح کی کوئی بات کہی ہے'۔
اس تعلق سے مرکز المعارف کے ذمہ دار مولانا برہان الدین قاسمی کا کہنا ہے کہ' آخر ویکسینیشن لینے کے باوجود وہ کووڈ-19 کا شکار کیسے ہوئے اس پر آئی جی ایم سی کو وضاحت پیش کرنی ہوگی'۔
اس ضمن میں آل انڈیا حلال بورڈ کے جنرل سکریٹری دانش ریاض کا کہنا ہے کہ' اگر قومی سطح کے رہنما کے ساتھ ویکسینیشن کے نام پر اس طرح کا کھلواڑ ہورہا ہے تو پھر عوام میں اعتماد کیسے بحال ہوگا'۔
دانش ریاض نے مزید کہا کہ' مولانا ولی رحمانی ایک متحرک اور فعال رہنما تھے، جن سے ملت محروم ہوگئی ہے، لیکن ان کی موت کی وجوہات کیا ہیں اس پر سنجیدگی سے نوٹس لیا جانا چاہیے۔