ETV Bharat / city

جامعہ محمدیہ منصورہ کیمپس میں ایلوپیتھی ہاسپٹل کا آغاز - میڈیکل سہولیات فراہم

جامعہ محمدیہ منصورہ کیمپس میں یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل گذشتہ کئی دہائیوں سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

Hospital
ایلوپیتھی ہاسپٹل
author img

By

Published : Mar 29, 2021, 2:23 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں ادارہ جامعہ محمدیہ میں 'ایلوپیتھی ہاسپٹل' کا قیام بروز اتوار 28 مارچ 2021 کو عمل میں آیا۔ جس کا افتتاح مالیگاؤں کے معروف سرجن ڈاکٹر سعید فیضی کے ہاتھوں ہوا۔

Hospital
ایلوپیتھی ہاسپٹل
اس موقع پر مدعو مہمان خصوصی معروف سرجن ڈاکٹر سعید فیضی اور ڈاکٹر سعید فارانی نے جامعہ محمدیہ میں شعبہ ایلوپیتھی کی شروعات پر انتظامیہ اور ڈاکٹر حضرات کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ آج اس ایلوپیتھی ہاسپٹل کی شروعات جنرل تیس بیڈ اور چھ آئی سی یو بیڈ سے ہوئی۔ جس میں ونٹیلیٹر مشین، تجربہ کار و قابل اسٹاف اور مکمل میڈیکل سہولیات فراہم کی گئی ہے۔

آئندہ دنوں میں اس ایلیوتھی ہاسپٹل میں مزید دیگر جدید طبی سہولیات کے ساتھ خدمات بھی انجام دی جائے گی۔ اس طرح کا اظہار و خیال جامعہ محمدیہ منصورہ کیمپس کے چیئرمین مولانا ارشد مختار نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایلوپیتھی ہاسپٹل سے شہر مالیگاؤں اور اطراف کے لوگوں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ میں انصاف کے لیے کل جماعتی تنظیم کا دھرنا

واضح رہے منصورہ کیمپس میں یونانی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل گذشتہ کئی دہائیوں سے کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ جس میں یونانی طب خدمات دی جارہی ہے اور امسال ایلوپیتھی ہاسپٹل کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

اس افتتاحی تقریب میں مولانا ارشد مختار، چیئرمین جامعہ محمدیہ، راشد مختار، سکریٹری جامعہ محمدیہ، ڈاکٹر سعید فارانی، شکیل فیضی، ڈاکٹر ابولعرفان، ڈاکٹر مہیش نکم، ڈاکٹر سید منہاج، ڈاکٹر عامر مسلم، ڈاکٹر پرویز فیضی، ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر عمران منصوری، ڈاکٹر مدثر، ڈاکٹر عبدالماجد اور امگا ڈاکٹرز ٹیم نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.