ETV Bharat / city

'پرائمری اور ہائی اسکول کے نتائج 10مئی سے قبل' - مہاراشٹر کے وزیر تعلیم کا کا بیان

مہاراشٹر میں پرائمری اور ہائی اسکول کے طلبا کے نتائج کی مارکشیٹ 10مئی سے قبل دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائیکوارڈ نے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کو ہدایات دی ہیں۔

پرائمری اور ہائی اسکول کے نتائج 10 سے قبل: وزیر تعلیم

author img

By

Published : Apr 30, 2020, 12:22 PM IST

مہاراشٹر کے وزیر تعلیم ورشا گائیکوارڈ اور محکمہ تعلیم کے درمیان ہوئی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ طلبا کی گزشتہ کارکردگی کی بنیاد پر امتحان کے نتائج جاری کیے جائیں گے اور مارکشیٹ تیار کیے جائیں گے۔

کورونا وائرس نے ہر چیز متاثر کر دیا ہے، خواہ اس کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو، اس سے تعلیمی سرگرمیاں بھی اچھوتی نہیں ہیں، گزشتہ 25 مارچ سے ملک بھر میں سبھی اسکول کالجز بند پڑے ہیں، اسکول کے امتحانات بھی منعقد نہیں ہوئے، جن میں کارپوریشن کے زیر انتظام اسکول بھی شامل ہیں۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ طلبا کی گزشتہ کارکردگی کو ملحوظ رکھ کر ان کا جاری تعلیمی سال کے امتحانات کے نتائج تیار کیے جائیں گے اسی مناسبت سے ان کی مارکشیٹ بھی تیار کی جا ئے گی۔

مقامی طور پر لئے جانے والے سالانہ امتحانات کے نتائج طلبا کو ششماہی امتحانات کی کارکردگی کو بنیاد پر تیار کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پہلی تا نویں اور گیارہویں جماعت میں زیر تعلیم طلبا کو گذشتہ کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلی جماعت میں بھیجا جائے گا، اس کے لئے مارکشیٹ بنانے کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پہلی تا نویں جماعت کے نتائج فیصد سے نہیں بلکہ گریڈ کے ذریعہ دیے جاتے ہیں جن میں اے، بی اور سی گریڈ ہوا کرتے ہیں، محکمہ تعلیم کے ذریعہ لیے گئے فیصلے کے مطابق 10 مئی سے پہلے طلبا کو ان کے نتائج دیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.