ETV Bharat / city

مسلم طلباء کے لیے پولیس بھرتی ٹریننگ سینٹر کا قیام مالیگاؤں میں کیا جائے: آصف شیخ - مالیگاؤں شہر میں ہی منظور اقلیتی آئے ٹی آئی کالج

اسی طرح مالیگاؤں شہر میں ہی منظور اقلیتی آئی ٹی آئی کالج کی تعمیر کے لیے درکار ضروری کارروائی کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

asif shaikh
آصف شیخ
author img

By

Published : Jul 26, 2021, 4:50 PM IST

سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے ممبئی میں ریاستی وزیر نواب ملک سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آصف شیخ نے مختلف مسائل پر گفتگو کی۔

اس ضمن میں موصول تفصیلات کے مطابق پولیس بھرتی کے لئی اقلیتوں کو دی جانے والی پولیس ٹریننگ کو مالیگاؤں شہر میں ہی مکمل کرنے کے لیے سینٹر بنانے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ مالیگاؤں کے اقلیتی طلباء پولیس ٹریننگ بآسانی کرسکیں اور انہیں پولیس محکموں میں شامل ہونے کا موقع مل سکے۔ اس طرح کی اطلاع ممبئی سے مقامی این سی پی کے ضلعی صدر آصف شیخ نے نمائندے کو دی۔

انہوں نے بتایا کہ مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر میں اقلیتوں کو دی جانے والی پری میٹرک و پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی ادائیگی اور اس سلسلے میں آنے والی سرکاری رکاوٹوں کو ختم کرتے ہوئے جلد از جلد اقلیتی طلباء کو فائدہ پہنچانے کے متعلق بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: گھریلو صنعت کی پیداوار املی اور پودینے کی چٹنی کی مقبولیت

اسی طرح مالیگاؤں شہر میں ہی منظور اقلیتی آئی ٹی آئی کالج کی تعمیر کے لیے درکار ضروری کارروائی کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ آصف شیخ کے تمام مطالبات کو سننے کے بعد ریاستی وزیر نواب ملک نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.