ETV Bharat / city

لوگوں کو مفت آکسیجن دینے کے لیے اپنی گاڑی بیچ دی - mumbai corona

ممبئی کے شاہنواز شیخ اب آکسیجن مین کے نام سے اپنی شناخت قائم کے چکے ہیں۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر شاہنواز لوگوں کو مفت میں اپنی خدمات دے رہے ہیں۔

A man sold his van
مفت اکسیجن
author img

By

Published : Apr 21, 2021, 7:54 PM IST

شہنواز ممبئی کے ملاڈ علاقے میں رہتے ہیں اور لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ وہ ضرورت مند لوگوں کو مفت سلنڈر فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے گذشتہ برس ہی ایک حادثے کے بعد اپنی گاڑی بیچ کر 60 سلنڈر خریدے تھے۔ آج ان کے پاس 200 آکسیجن سلنڈر ہیں۔ پچھلے برس کورونا کے 4000 سے زائد مریضوں تک شاہنواز نے آکسیجن سلینڈر پہنچائے۔ ان کی کوششوں کی بدولت بہت سے لوگ صحت یاب ہوئے۔

مفت اکسیجن

شہنواز نے ملاڈ علاقے میں ہی ایک وار روم بنایا ہے، جہاں اُنہیں روزانہ 500 کال موصول ہوتی ہیں۔ اس وار روم میں کورونا کے مریضوں کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے فون کال پر بیڈ، آئی سی یو، وینٹیلیٹر کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی جاتی ہے۔

کسی بھی ضرورت مند شخص کو اگر اس وار روم سے کسی طرح کی بات کرنی ہے یا کسی طرح کی جانکاری حاصل کرنی ہے تو وہ 9892012132 پر فون کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاک ڈاؤن کے سبب خوانچہ فروشوں کو دقتیں

دراصل گذشتہ برس جب کورونا وائرس ممبئی میں تباہی مچا رہا تھا، اسی دوران شاہنواز کے ایک دوست کی بہن نے آکسیجن نہ ملنے کے سبب دم توڑ دیا تھا۔

شاہنواز کے دوست نے آکسیجن کے لیے مختلف جگہوں کے چکر لگائے لیکن کہیں سے کوئی مدد نہیں ملی۔ شاید اُنہیں آکسیجن بروقت مل جاتی تو اُن کی زندگی بچ سکتی تھی۔ اس واقعہ کے بعد شاہنواز نے اپنی کار بیچی اور آکسیجن سلنڈر خرید کر لوگوں کی مدد کرنی شروع کر دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.