ETV Bharat / city

معمر خاتون کا 175 کلومیٹر کا پیدل سفر

author img

By

Published : Apr 6, 2020, 9:25 PM IST

ممبئی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے کی وجہ سے وہاں کام کرنے والے افراد جلد سے جلد اپنے آبائی شہر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک 80 سالہ خاتون تین دن میں تقریبا 175 کلومیٹر پیدل سفر طئے کرکے اپنے آبائی شہر پہنچی۔

80 yr old woman walked 175 kms in three days to reach home
لاک ڈاؤن: معمر خاتون نے تین دن میں تقریبا 175 کلومیٹر کا سفر پیدل طئے کیا

نقل و حمل کا کوئی ذریعہ نہ ملنے کے سبب ایک 80 سالہ خاتون مہاراشٹر کے ضلع رائے گڈ میں واقع اپنے آبائی شہر مینڈاڈی پہنچ گئی ہے جس کو انھوں نے تین دن میں تقریبا 175 کلومیٹر سفر پیدل ہی طئے کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معمر خاتون نے اپنا سفر نئی ممبئی میں واقع نیرول سے شروع کیا تھا۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب وہ 2 اپریل کو مہلسہ چیک پوائنٹ پہنچی جہاں پر ایک پولیس آفیسر سنراٹھ سنگل نے اس معمر خاتون کی کہانی سننے کے بعد اس کی مدد کی اور اسے اسکے آبائی قصبہ میں چھوڑ دیا۔

چونکہ ممبئی میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے شہر میں کام کرنے والے افراد جلد سے جلد اپنے آبائی شہر پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تاہم ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر کے تمام سول ٹرانسپورٹ معطل کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ان لوگوں کا شہر چھوڑنا ناممکن ہو رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.