ریاست مہاراشٹر میں ایک 80 برس کی خاتون تین روز میں تقریبا 150 سے 175 کلومیٹر پیدل سفر کر کے ضلع رائے گڑھ میں واقع اپنے آبائی شہر مینڈاڈی پہنچی۔ اس بزرگ خاتون نے اپنا سفر نیرول سے شروع کیا جو نوی ممبئی علاقے میں واقع ہے۔
ممبئی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کے مدنظر وہاں کام کرنے والے لوگ اپنے آبائی شہر یا گاوں جلد سے جلد پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہر میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں کا شہر چھوڑنا ناممکن ہو رہا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب وہ 2 اپریل کو مہلسا چیک پوائنٹ پہنچی۔ اس خاتون کی کہانی جاننے کے بعد ایک پولیس افسر سمرتھ سانگلے نے ان کی مدد کی اور انہیں ان کے آبائی شہر چھوڑ دیا۔