تمام ضلع صدر مقامات سے یو این آئی کی جانب سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق علاقہ کے ان آٹھ اضلاع میں سے لاتور سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں کورونا کے 1027 نئے کیسز آئے اور 37 افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 801 نئے کیسز درج کئے گئے اور 31 افراد کی موت ہوگئی۔
وہیں ناندیڑ میں 720 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی اور 25 مریض ہلاک ہو گئے۔ عثمان آباد میں 814 نئے کیسز سامنے آئے اور 13 مریض دم توڑ گئے۔ اسی طرح بیڑ میں 1256 نئے کیسز اور 11 افراد کی موت ہوگئی۔ پربھنی میں 917 نئے کیسز سامنے آئے اور 12 مریضوں کی موت ہوگئی، جالنہ میں 898 نئے کیسز اور 5 افراد کی موت ہو گئی اور ہنگولی میں 234 نئے کیسز درج کئے گئے جبکہ دو مریضوں کی موت ہوگئی۔
یو این آئی