ETV Bharat / city

مہاراشٹر: تبلیغی جماعت کے 28 اراکین عدالت سے باعزت بری - مجسٹریٹ آر ایچ جھا

ممبرا پولیس تھانے میں ان سبھی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت معاملے درج تھے ان میں سے 13 بنگلہ دیشی اور آٹھ ملیشیا کے شہری ہیں جبکہ چار بھارتی اور باقی تین غیر ملکی شہریوں کی مدد کرنے والے افراد ہیں۔

مہاراشٹر: تبلیغی جماعت کے 28 اراکین عدالت سے باعزت بری

author img

By

Published : Aug 26, 2020, 8:30 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع تھانے کی ایک مقامی عدالت نے دو مختلف معاملوں کا سامنا کررہے 21 غیرملکی شہریوں سمیت تبلیغ جماعت کے 28 افراد کو بری کردیا ہے۔

ان سبھی کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ممبرا پولیس تھانے میں معاملے درج تھے۔ مجسٹریٹ آر ایچ جھا نے منگل کے روز اپنے فیصلے میں کہا کہ ہائی کورٹ پہلے ہی بتاچکی ہے کہ ملزموں کے خلاف کوئی بھی فوجداری معاملہ نہیں بنتا ہے اس لئے سبھی ملزمین بری ہونے کے حقدار ہیں۔ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اس سماعت کی اب کوئی بنیاد نہیں ہے۔تبلیغی جماعت کے وکیل اسماعیل شیخ نے اس دوران کہا کہ' جن افراد کو ضمانت ملی ہے ان میں سے 13 بنگلہ دیشی اور آٹھ ملیشیا کے شہری ہیں جبکہ چار بھارتی اور باقی تین غیر ملکی شہریوں کی مدد کرنے والے افراد ہیں'۔

مزید پڑھیں:

تبلیغی جماعت سے متعلق ممبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم: حافظ پیر شبیر احمد

ان سبھی کے خلاف 10 مارچ سے 31 مارچ کے درمیان تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.