ETV Bharat / city

ممبئی: قلابہ اور کف پریڈ میں جرائم کی روک تھام کے لئے 250 سی سی ٹی وی کیمرے نصب - ممبئی 26/11 حملہ

قلابہ اور کف پریڈ کا شمار ممبئی کے پوش علاقوں میں ہوتا ہے لیکن یہاں فلک بوس عمارتوں کے ساتھ ساتھ جھونپڑیوں کی تعداد خاصی ہے۔

ممبئی کے کچھ خاص علاقوں میں 250 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے

author img

By

Published : Apr 23, 2021, 9:07 PM IST

Updated : Apr 23, 2021, 9:58 PM IST

ممبئی کے ڈاکٹر امبیڈکر نگر، قلابہ ٹرانزنٹ کیمپ، گنیش مورتی نگر میں 70 ہزار سے زائد لوگ مقیم ہیں۔ امبیڈکر نگر، گنیش مورتی نگر، کف پریڈ، بيكبے ریکلمیشن اور گرنرمان سنستھا کے علاقوں میں متعدد مذاہب کے لوگ رہتے ہیں۔ علاقے میں جرائم پر روک لگانے کے لئے یہاں سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جس کے سبب اب یہاں جرائم کی وارداتوں پر روک لگائی جا سکتی ہے۔

ممبئی کے کچھ خاص علاقوں میں 250 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے

اس تعلق سے ایک مقامی پرشانت گھاڈگے کہتے ہیں کہ 'پورے علاقے میں کیمرے انسٹال کیے گئے ہیں جو مارڈرن ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

پرشانت کہتے ہیں کہ یہ وہی علاقہ ہے جس کا استعمال کر کے شدت پسندوں نے 26/11 کو ممبئی میں حملہ کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اب یہاں کے سی سی ٹی وی ستونوں میں اُن ہلاک شدگان کے بارے میں مختصر معلومات لکھی جائے گی جو اس حملہ میں ہلاک ہوئے تاکہ آنے والی نسلوں کو اُس حملے کے بارے میں معلومات ہو اور اُن حملوں میں اپنی جان گنوانے والے لوگوں کو بھی یاد رکھیں۔'

سی سی ٹی وی کیمرے کا ایکسیس جلد ہی پولیس کو دیا جائے گا تاکہ جرائم کی واردات ہوں یا واردات کی سازش رچی جائے تو اُنہیں اس کی جانکاری ہو جائے۔

Last Updated : Apr 23, 2021, 9:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.