وہیں کورونا متاثر ملزم کو جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ 21 اپریل کو ایک شخص کو چوری کے الزام میں پولیس نے بانگو نگر دھاراوی علاقے سے
گرفتار کیا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کو چار مرتبہ عدالت میں بھی پیش کیا گیا تھا جس کے بعد متاثر شخص کے رابطے میں عدالت کے عملے کو بھی قرنطین کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ممبئی کے بانگور نگر پولیس اسٹیشن میں چوری کے ایک مقدمے میں گرفتار ملزم کورونا مثبت نکلا جس کے بعد ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔ حفاظتی اقدامات کے تحت 23 پولیس اہلکار، کئی افسران اور جج جو اس کے ساتھ رابطے میں آئے تھے، انہیں فوری طور پر کورنٹائن کردیا گیا ہے۔ اس چور کو علاج کے لئے جے جے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کے تحفظ کے لئے تعینات پولیس میں خوف کا ماحول ہے۔