گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پائے جانے والے 1628 نئے کیسز کے بعد اب ممبئی میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 87 ہزار 778 ہو چکی ہے۔ جس میں سے ایک لاکھ 52 ہزار 204 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، ممبئی میں اب تک 8549 اموات ہوئی ہیں اور 26644 مریض زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 390 نئے مصدقہ مریض پائے گیے ہیں، جس کے بعد مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 42 ہزار 770 ہو چکی ہے
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں 20 ہزار 206 مریض صحت یاب ہوئے اور 392 اموات ہوئی ہیں جس کے بعد ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 33 ہزار 407 ہو گئی ہے۔ ریاست میں ابتک 9 لاکھ 36 ہزار، 554 افراد شفایاب ہوچکے ہیں، اور صرف 2 لاکھ 72 ہزار 410 افراد زیر علاج ہیں۔