ریاست مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے 134 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس کے بعد مہاراشٹر میں کووڈ 19 کے کل مریضوں کی تعداد 1895 ہو گئی ہے۔
ان میں سے ممبئی سے 113، پونے سے چار، میرا بھائندر سے سات، نئی ممبئی، تھانے اور وسئی ویرار سے دو دو اور رائے گڑھ، امراوتی، بھیونڈی اور پمپری چنچوڑ سے ایک ایک معاملے سامنے آئے ہیں۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق اتوار کے روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 8356 ہو گئی ہے۔ ان میں سے 716 افراد کو علاج کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 273 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔