اتر پردیش کے مرادآباد سماج وادی پارٹی اقلیتی سبھا کے نیشنل سیکریٹری ذوالفقار علی اور اکھلیش یادو کے قریبی صلاح الدین منصوری دونوں کے فون پر ہوئی بات چیت کا آڈیو وائرل ہونے کے بعد پتہ چلا کہ دونوں ہی سیاسی رہنما آپس میں پارٹی کے خلاف باتیں کر رہے ہیں۔ آڈیو وائرل ہونے کے بعد پارٹی نے دونوں رہنماؤں کو چھ سال کے لیے پارٹی سے برخواست کر دیا Samajwadi Party National Minority Secretary Suspended basis of viral audio۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پارٹی کے اقلیتی سبھا کے قومی سکریٹری نے بتایا کہ یہ آڈیو میری نہیں ہے بلکہ میری آواز کی کسی نے کاپی کی ہے۔ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی میری آواز کے نقل پر ایک صحافی نے میرے اوپر مقدمہ درج کرایا تھا۔ جب اس معاملے کی جانچ کی گئی تو پتہ چلا وہ آواز میری نہیں ہے بلکہ میری آواز کی نقل کر کے کسی نے صحافی کو دھمکایا اور رشوت مانگی تھی۔ آج پھر اسی طرح سے میری آواز میں ایک آڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں میری آواز سے ملتی جلتی آواز سنائی دے رہی ہے جو بالکل بے بنیاد ہے۔
مزید پڑھیں:
- Ahmad Shah Mian Mosque in Rampur:رامپور میں واقع مسجد احمد شاہ میاں مغلیہ فن تعمیر کا شاندار نمونہ
- Owaisi Blamed Hindu Organizations: اویسی نے مختلف ریاستوں میں ہوئے تشدد کے لئے ہندو تنظیموں کو مورد الزام ٹھہرایا
ذوالفقار نے بتایا کی یہ آڈیو جو وائرل ہو رہی ہے وہ صرف ہمیں بد نام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم سماج وادی پارٹی کے وفادار کارکن ہیں اور ہمارے اوپر لگائے گئے سبھی الزامات بے بنیاد ہیں۔