ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے بہتر تعلیم حاصل کرکے اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوں لیکن اگر ان کو یہ خبر ملے کہ ان کے معصوموں کو درس کے بجائے مزدوری کا کام کرایا جارہا ہے تو انہیں کتنی تکلیف ہوگی۔
سنبھل کے گنّور میں ایک سرکاری تعلیمی ادارے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یہ راز فاش ہوا ہے۔ جس کی ہر کوئی مذمت کر رہا ہے۔
اس ادارے میں چھوٹے بچوں سے پھاؤڑے سے کام کرتے اور ایںٹ اُٹھاتے، مڈ ڈے میل کے چاول چُنتے دکھایا گیا ہے۔
یہ اس طرح کا پہلا معاملہ نہیں ہے اس سے پہلے بھی کئی معاملے سامنے آتے رہے ہیں۔
جب کہ صوبائی حکومت تعلیم کو بہتر بنانے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کمر بستہ ہے۔
اس بابت جب صحافیوں نے ڈپٹی کلکٹر سے گفتگو کی تو انکا جواب تھا کہ اگر ایسا ہے تو تفتیش کر کے سخت کارروائی کی جائے گی۔