ریاست اتر پردیش کے ضلع مرادآباد کے امبیڈکر پارک میں اتر پردیش آٹو رکشا یونین کے عہدیداروں نے آٹو رکشا چلانے والوں کی کئی پریشانیوں کو دور کرنے کیلئے ایک پریس کانفرنس کر کے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹو چلانے والوں کی پریشانیوں کو حل کرنے کیا جائے جیسے شہر میں آٹو چلانے والوں کے لئے شہر میں اسٹینڈ نہیں بنا ہوا ہے آئے دن رکشا چلانے والوں کے ساتھ مار پیٹ کے معاملے سامنے آتے رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: مرادآباد: اسمارٹ سٹی مرادآباد میں سڑکوں کی صورتحال خراب
یونین کے صدر جاوید احمد نے کہا کہ شہر میں چلنے والے آٹو پر کوئی بھی کمپنی اپنے اشتہار لگا دیتی ہے مرادآباد نگر نگم کو چاہیے کہ آٹو پر اشتہار لگانے والی کمپنیوں سے اشتہار ٹیکس وصول کرے۔