ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں ایمبولنس 108 کے ملازمین نے ضلع اسپتال میں اپنی مانگوں کو لیکر مظاہرہ کیا اور کہا کہ اگر 36 گھنٹوں کے اندر سبھی مانگیں پوری نہیں کی ائیں تو سبھی ملازم 29 فروری کی صبح سے کام بند کریں گے اور غیر معینہ مدت تک ہڑتال جاری رکھیں گے۔
جمعرات کو محکمہ صحت کی ایمبولینس 108،102 اور اےایل ایس ایمبولینس ملازم بہ سیب پرداتا کمپنی کے درمیان سمجھوتے کی کمپنی کے نافرمانی کرنے کے بعد زیادتی کا الزام لگا کر ملازمین نے مظاہرہ کیا۔
رنویر سنگھ نے بتایا کی کمپنی کی مسلسل زیادتی کو روکنے کے لئے ہم نے امن کے ساتھ احتجاج شروع کیا ہے۔
انہونے بتایا کی وقت پر تنخواہ نہیں دی جارہی ہے اور نہ جولائی 2019 سے ہمارا پی ایف جمع کیا جارہاہے 23 ستمبر 2019 میں ہمارے سنگھ اور کمپنی کے ساتھ سمجھوتہ ہوا تھا
لیکن کمپنی سمجھوتے پر قائم نہیں رہی۔ کمپنی نے گزشتہ پانچ سالوں سے تنخواہ میں کوئی اضافہ ہیں کیاگیا ہے۔ کمپنی کو کئی بار کہا کہ ہماری تنخواہ اور سہولتیں وقت پر مہیا کرائی جائے لیکن کمپنی کوئی بات سن نے کو تیار نہیں ہے۔ تاہم ہم 29 فروری کی صبح سے کام بند کرکے غیر میعادی ہڑتال کر دیں گے!