ETV Bharat / city

مرادآباد میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام - اترپردیش کے محکمہ لیبر

اترپردیش کے محکمہ لیبر کی جانب سے مرادآباد میں آج مختلف مذاہب کے غریب مزدوروں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا، جس میں 1693 ہندو بیٹیاں 1059 مسلم بیٹیاں اور 1 عیسائی بیٹی سمیت 2754 بیٹیوں کی ان کے مذاہب کے مطابق شادیاں کرائی گئیں۔

up labour department arrange mass weddings in muradabad
مرادآباد میں اجتماعی شادیوں کا اہتمام
author img

By

Published : Feb 15, 2021, 10:26 PM IST

ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں آج 2759 مختلف مذاہب کے غریب مزدوروں کی بیٹیوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا، یہ اجتماعی شادیاں ریاست اترپردیش کے محکمہ لیبر کی جانب سے منعقد کرائی گئی تھیں جس میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ متعدد وزیر اور رکن اسمبلی نے بھی شرکت کی۔

دراصل محکمہ لیبر نے مرادآباد منڈل کے پانچ اضلاع رامپور، مرادآباد، سنبھل، امروہہ اور بجنور میں سے ایسے 2754 مزدوروں کا انتخاب کیا گیا تھا جن کی معاشی حالت بہتر نہیں تھی۔

مختلف مذہب کے تمام مزدوروں کے رجسٹریشن ہونے کے بعد اترپردیش کے مرادآباد بدّھی وہار سیکٹر 12 کے میدان میں ایک بڑا پنڈال بناکر 1693 ہندو بیٹیاں 1059 مسلم بیٹیاں اور 1 عیسائی بیٹی سمیت 2754 بیٹیوں کی اجتماعی طریقے سے ان کے مذہب کے مطابق شادیاں کرائی گئیں۔

اس موقع پر پنڈت، مولوی، پادری اور سکھ مذہب کے دھرم گرو بھی موجود رہے، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تمام دولھا اور دلہن کو ہمیشہ خوش رہنے کی دعائیں دیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.